اردو

آڈٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر خوش آمدِید۔

آڈٹ کمیشن آزادانہ، پیشہ ورانہ اور معیاری آڈٹ خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ حکومت اور پبلک سیکٹر کے اداروں کو پبلک سیکٹر کی کارکردگی اور جواب دہی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے معاونت مل پائے۔

آڈٹ کمیشن حکومت اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے اکاؤنٹس کی جانچ کے لیے باقاعدگی سے آڈٹ کرتا ہے، اور ان کی معیشت، کارکردگی اور موثریت کو جانچنے کے لیے ویلیو فار منی آڈٹس کا انعقاد کرتا ہے۔

وژن، مشن اور اقدار
ہمارا وژن
پبلک سیکٹر آڈیٹنگ میں کمال

ہم پیشہ ورانہ مہارت اور جدت طرازی کے عزم کے ذریعے آزادانہ  پبلک سیکٹر آڈٹ سروسز کی فراہمی میں عمدگی کے لیے کوشاں ہیں۔

ہمارا مشن
ہانگ کانگ میں پبلک سیکٹر کی کارکردگی اور جواب دہی میں اضافہ کرنے کے حوالے سےحکومت اور پبلک سیکٹر کے اداروں کی معاونت کرنے کے لیے آزادانہ، پیشہ ورانہ اور معیاری آڈٹ سروسز فراہم کرنا۔

 

ہم اپنا مشن حاصل کرتے ہیں بذریعہ:

  • باقاعدہ آڈٹس کروانے سے جو کہ قانون ساز کونسل کو ایک معقول یقین دہانی فراہم کرتا ہے کہ حکومت کے اکاؤنٹس، ٹریڈنگ فنڈز اور دیگر فنڈز قابل اطلاق فنانشل رپورٹنگ فریم ورک کے مطابق تیار کیے گئے ہیں؛ اور
  • ویلیو فار منی آڈٹس کا انعقاد کرنے سے جو قانون ساز کونسل کو معیشت، کارکردگی اور موثریت کے بارے میں آزادانہ معلومات، مشاورت اور یقین دہانی فراہم کرتے ہیں جن کے ساتھ حکومت کے کسی بھی بیورو/ڈیپارٹمنٹ، ایجنسی، دیگر عوامی ادارے، پبلک آفس، یا آڈٹ شدہ ادارے نے اپنے کام کو انجام دیا ہوتا ہے۔
ہماری اقدار

ہم اپنی آڈٹ کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے حوالے سے دیانت داری اور طرز عمل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ ہم بنیادی اقدار کے ایک مجموعے کی شراکت کرتے ہیں جو پیشہ ورانہ مہارت، راست بازی اور مبنی بر عوامی رجحان ہیں، اور جو ہمارے کام کے تمام پہلوؤں بشمول ہماری سروسز، ہماری ثقافت اور ہمارے لوگوں کی پشتہ بندی کرتے ہیں۔

باقاعدہ آڈٹ
  • اس کا انعقاد بُنیادی طور پر قانون ساز کونسل کو معقول یقین دہانی فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ حکومت کے اکاؤنٹس، ٹریڈنگ فنڈز اور دیگر فنڈز قابل اطلاق مالیاتی رپورٹنگ فریم ورک کے مطابق تیار کیے گئے ہیں؛
  • اس کا انعقاد آڈٹ ڈائریکٹر کی جانب سے سالانہ مقرر کردہ کام کے پروگرام کے مطابق کیا جاتا ہے؛
  • مبنی بر خطرہ  نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے اس کا انعقاد کیا جاتا ہے؛ اور
  • اکاؤنٹنگ کی ہر غلطی یا مالی بے ضابطگی کو ظاہر کرنا اس کا مقصد نہ ہے۔

آڈٹ آرڈیننس (کیپ۔ 122) ڈائریکٹر آف آڈٹ کی تقرری، مدت ملازمت، فرائض اور اختیارات، ڈائریکٹر اکاؤنٹنگ سروسز کے سالانہ گوشوارے کی جمع آوری، آڈٹ ڈائریکٹر کے ذریعے ان اسٹیٹمنٹس کی جانچ اور آڈٹ کے لیے فراہمی، اور اس پر اپنی رپورٹ قانون ساز کونسل کے صدر کو پیش کرنے پر محیط ہوتا

ویلیو فار منی آڈٹ

>ویلیو فار منی آڈٹ

  • معیشت، کارکردگی اور موثریت کی ایک جانچ ہے جس کے ساتھ آڈٹ شدہ باڈی نے اپنے افعال کو انجام دیا ہو؛
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور ڈائریکٹر آڈٹ کے درمیان متفقہ رہنما خطوط کے تحت انجام دیا جاتا ہے اور حکومت نے اسے منظور کیا ہوتا ہے۔ یہ رہنما خطوط 11 فروری 1998 کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے عبوری قانون ساز کونسل میں پیش کیے تھے؛
  • آڈٹ ڈائریکٹر کی جانب سے سالانہ مقرر کردہ کام کے پروگرام کے مطابق انعقاد کیا جاتا ہے؛ اور
  • منظم نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے اس کا انعقاد کیا جاتا ہے

آڈٹ کمیشن کی ویب سائٹ کا اردو ورژن صرف چنیدہ فائدہ مند معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔